ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گوڈسے کے مندر کی تعمیر پر کانگریس کا ہلاّبول، پوری ریاست میں خاموش رہ کراحتجاج

گوڈسے کے مندر کی تعمیر پر کانگریس کا ہلاّبول، پوری ریاست میں خاموش رہ کراحتجاج

Sun, 19 Nov 2017 10:17:27    S.O. News Service

بھوپال،18؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)گوالیار میں ہندو مہاسبھا نے ناتھورام گوڈسے کا مندر بنوا دیا، جس کے خلاف کانگریس نے مورچہ کھول دیا ہے۔بابائے قوم مہاتما گاندھی کا قتل کرنے والے گوڈسے کی مندر بنانے کے خلاف کانگریس نے جمعہ کو پوری ریاست میں خاموش مظاہرہ کرکے اپنا احتجاج ظاہر کیا۔دارالحکومت بھوپال سمیت مدھیہ پردیش میں کئی جگہ مہاتما کی مورتی کو دھویا گیا، پھول مالا پہنائی گئی۔بتا دیں کہ گوالیار میں ہندوسبھا بھون میں ناتھورام گوڈسے کی مورتی لگائی گئی ہے۔شہر کے دولتگج علاقے میں 80سالوں سے جنرل اسمبلی کا دفتر ہے، جہاں گوڈسے نے 1947میں 7دن گزارے تھے۔جنرل اسمبلی نے گوڈسے کے مندر کے لئے زمین اور اجازت مانگی تھی لیکن انتظامیہ نے انکار کر دیا۔مندر بننے کے بعد جنرل اسمبلی کو وجہ بتاو نوٹس جاری کر کے سوال بھی پوچھے گئے۔مگر کانگریس اسے محض دکھاوبھر مان رہی ہے۔کانگریس کے کارکن پوری ریاست میں باپو کی مورتی کے پاس خاموشی سے بیٹھے رہے اور یہ مطالبہ کیا کہ اگر گوڈسے کی مورتی نہیں ہٹائی گئی تو کانگریس کا یہ مظاہرہ اور تیز ہو جائے گا۔ کانگریس کے ترجمان روی سکسینہ نے کہا حکومت گاندھی جی کی ستائش کرنے کی بات کرتی ہے، لیکن مرینا میں ان کے مورتی جلائی گئی۔ان کی توہین ہو رہی ہے اور وہ خاموش ہیں۔اگر مورتی نہیں ہٹائی گئی، تو کانگریس مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک پر اترے گی۔


Share: